Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی کورونا وائرس کا شکار

اسد عمر کورونا کے حوالے سے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ بھی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
جمعے کی رات کو اسد عمر نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے اسد عمر کورونا کے حوالے سے قائم کیے گئے نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے بھی سربراہ ہیں۔
خیال رہے  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2972 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 171 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2972 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 83 اموات بھی ہوئیں۔
این سی او سی کے مطابق 17 دسمبر کو مثبت کیسز کی شرح 7.6 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار164 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 4 لاکھ51 ہزار 494 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 478 ہے۔
 

شیئر: