20 دسمبر کو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 1171 رہی- (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں اتوار 20 دسمبرکو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 1171 رہی جبکہ 866 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 575 ہو گئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کو کورونا سے 866 افراد کی صحت یابی کے بعد اب تک امارات میں کووڈ 19 وائرس سے ایک لاکھ 68 ہزار 995 شفایاب ہو چکے ہیں۔
اتوار کو تین افراد کی کورونا سے وفات ہوئی- (فوٹو وام)
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 637 تک پہنچ گئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 28 ہزار 562 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت اس حوالے سے پوری طرح مستعد ہے- شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے-