Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: شجر کاری اور گرین بیلٹ منصوبوں پر کام جاری ہے

گرین بیلٹ کی آبپاشی کا بھی مکمل انتظام رکھا جائے گا(فوٹو عاجل)
جدہ میونسپلٹی کے زیرانتظام شہر کی تزئین اور گرین بیلٹس کے قیام کےدوسرے مرحلے میں 5 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔ 
بلدیہ کی جانب سے منتخب کیے جانے والے 5 مقامات کا مجموعی رقبہ 70 ہزارمربع میٹر ہے جس کی مجموعی لمبائی 13 ہزار 550 میٹر بنتی ہے۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق بلدیہ میں شعبہ ترقی وتعمیرات کے ڈائریکٹرجنرل انجیئنرعمرو بن محمد الغامدی نے بتایا کہ تزئین و آرائش کے لیے جن پانچ مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں شہر کے اہم مرکزی مقامات شامل ہیں۔ 

ذیلی شاہراہوں پر 13 ہزار 660 پودے لگانے کا منصوبہ ہے- (فوٹو ایس پی اے)

اہم شاہراہوں پرگرین بیلٹ میں 1200 درخت لگائے جائیں گے جبکہ ذیلی شاہراہوں پر 13 ہزار 660 پودے اگانے کے منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔ شجرکاری کے لیے شاہ عبدالعزیزشاہراہ کے شمالی راستے سے ابحر کے علاقے تک گرین بیلٹ بنائی جائے گی جس کی مجموعی لمبائی 8 ہزار میٹر ہے جبکہ اس منصوبے پر 87 فیصد کام کرلیا گیا ہے۔ 
دوسرا منصوبہ مغربی علاقے میں شارع حرا کا ہے جہاں 700 میٹر پرشجر کاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 
تیسرا مقام الجامعہ ’یونیورسٹی‘ روڈ سے لیکر مکرونہ روڈ تک ہے جس کی لمبائی 3 ہزار 850 میٹر ہے جہاں کام جاری ہے۔ 
چوتھا اور پانچواں منصوبہ مکرونہ روڈ کے شمالی راستے اور اندلس شاہراہ پر گرین بیلٹ بنانے کا ہے۔ 
انجینئرالغامدی نے مزید بتایا کہ شجر کاری کے منصوبے میں گرین بیلٹ کی آبپاشی کا بھی مکمل انتظام رکھا جائے گا جس کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کے علاوہ درختوں کو پانی فراہم کرنے کےلیے پمپس اور لائنیں بھی ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ واٹرسب اسٹیشن بھی تعمیرکیے جارہے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: