کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر کینیڈا کے بعد انڈیا نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت کے بعد انڈیا نے 31 دسمبر تک برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
برطانیہ میں شناخت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ موذی سمجھی جا رہی ہے۔
انڈیا کی وزارت ہوا بازی نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ منگل کی رات 11 بج کر 59 سے نافذالعمل ہوگا۔
Considering the prevailing situation in UK. Govt. of India has decided that all flights originating from UK to India to be suspended till 31st December 2020 (23.59 hours).
— MoCA_GoI (@MoCA_GoI) December 21, 2020
اس سے قبل کینیڈا نے بھی برطانیہ سے پروازوں کے سلسلے کو 72 گھنٹوں کے لیے روک دینے کا اعلان کیا تھا۔
اے ایف پی نے کینیڈین حکام کے حوالے سے کہا کہ ’برطانیہ کے کچھ علاقوں میں کورونا وائرس کے نئی شکل کے بڑھتے کیسز کی تعداد کے مشاہدے کے بعد برطانیہ سے کینیڈا کے لیے تمام تجارتی اور نجی پروازوں کو 72 گھنٹوں کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
برطانیہ میں کورونا ویکسینیشن کا 90 سالہ خاتون مارگریٹ سے آغازNode ID: 523371
-
انڈیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے متجاوزNode ID: 526046