Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض 472، شفایاب 509

جمعرات کو 19 افراد کی کورونا سے وفات ہوئی- فوٹو عاجل
وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے نئے افراد کی تعداد 472 رہی جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 509 تک پہنچ گئی-
اخبار 24 ، سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق وزارت صحت کےاعلامیے میں جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ نئے کووڈ 19 کورونا وائرس سے 19 افراد کی وفات ہوئی- اس طرح شفایاب افراد کی تعداد 509 رہی اور نئے کیسز 472 سامنے آئی-
مزید پڑھیں
وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ اب تک کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  341062 ہوچکی ہے جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد  327327 ہوچکی ہے- اس طرح وفات پانے والوں کی کل تعداد اب تک  5127 رہی- 8608 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 829 کیسز ہیں-
وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو مدینہ منورہ میں 83، ینبع میں 56، مکہ مکرمہ میں 38، حائل میں 31، الھفوف اور ریاض میں 25، 25، خمیس مشیط میں 19، بللسمر میں 11، المبرز میں 10، دمام، جدہ میں نو، نو جبکہ ظہران، جازان، نجران اور المجمعہ میں 8،8 اور  مھد الذھب، النعیریہ، العیص، المذنب، بریدہ، عنیزہ میں پانچ پانچ نئے کیسز سامنے آئے-
اسی طرح چار شہروں میں 4، 4، پانچ شہروں میں تین، تین، سولہ شہروں میں دو، دو مریض کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ 18 شہروں میں ایک، ایک نیا کورونا کا مریض سامنے آیا-
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ایک بار پھر کہاہے کہ وہ باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور ہاتھ صابن و پانی دھویں یا سینیٹائزنگ کا اہتمام کریں-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: