Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن امتحانی پرچوں میں تبدیلی پر قید اور جرمانہ

پرچوں میں تبدیلی پر6 ماہ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے- (فوٹو: عاجل)
وزارت عدل نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن امتحانات کے پرچوں میں جعل سازی کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور 60 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق وزارت عدل و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی سکولوں کے امتحانی پرچوں میں (جوابی) جعل سازی کرکے نتائج کو تبدیل کرے گا یا پرچوں میں کسی قسم کی تبدیلی وغیرہ کرے گا اسے قید اور جرمانہ کی سزا میں سے کسی ایک یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں۔ 
سزاؤں کے بارے میں وزارت عدل کا کہنا تھا کہ پرچوں میں تبدیلی  کرنے پر6 ماہ تک قید یا 60 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: