Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر کارروائی

ریاض ریجن میں مختلف مارکیٹوں کے 500 سے زائد دورے کیے گئے- (فوٹو سبق)
وزارت افرادی قوت کی ریجنل تفتیشی کمیٹی نے سعودائزیشن کے حوالے سے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے ریاض ریجن میں مختلف مارکیٹوں کے 500 سے زائد دورے کیے جس میں 67 خلاف ورزیوں پر دکان مالکان کو نوٹسزجاری کیے گئے۔ 
تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھاکہ قانون کے مطابق سعودی خواتین کےلیے مخصوص پیشوں پر 5 غیر ملکی خواتین کو کام کرتے ہوئے پایا جن کا چالان درج کرکے متعلقہ ادارے کو مطلع کردیا گیا۔ 
جن غیر ملکی خواتین کے خلاف چالان کیا گیا ان میں سے ایک سعودی خاتون کے پرمٹ پر کام کررہی تھی جو سنگین خلاف ورزی ہے۔ 
واضح رہے وزارت محنت کی جانب سے خواتین کے ملبوسات اور آرائشی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں پرسعودی خواتین کوملازم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  
مذکورہ شعبوں میں مردوں کو یا غیر ملکی خواتین کو روزگار فراہم کرنا خلاف قانون شمار کیا جاتا ہے جس پر وزارت محنت وافرادی قوت کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: