حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سمندری جہاز ٹکرا گیا
حوثیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سمندری جہاز ٹکرا گیا
جمعہ 25 دسمبر 2020 19:11
بارودی سرنگوں کی وجہ سے سمندری سفر غیر محفوظ ہے- (فوٹو سبق)
اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ بحرالاحمر کے جنوب میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی سمندری بارودی سرنگ سے ایک تجارتی جہاز ٹکرا گیا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے اتحادی فورسز کے حوالے سے کہا ہے کہ جہاز کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم جہاز کے اگلے حصہ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سمندری سفر کو غیر محفوظ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جن سے عالمی تجارت اور علاقے میں جہازرانی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی اتحادی فورسز کے نیول یونٹ نے ’باب المندب‘ گزرگاہ سے متعدد بارودی سرنگیں صاف کی تھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں