Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرالاحمر میں حوثیوں کی سرنگیں صاف کر دی گئیں

باغیوں نے 171 سمندری بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ (فوٹو صدی البلد)
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے بحرالاحمر کے جنوبی علاقے میں بچھائی گئی سمندری بارودی سرنگیں صاف کردی ہیں
عرب اتحاد کی فورسز کے مطابق صاف کی جانے والی سمندری بارودی سرنگیں ایرانی ساختہ ’صدف ‘ہیں جنہیں نیول کمانڈ یونٹ نے صاف کر دیا ہے۔ 
عرب اتحاد کی فورسز کے مطابق اب تک ایران نواز حوثی باغیوں نے علاقے میں بچھائی گئی 171 سمندری بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں جن کے باعث سمندری جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ایران مسلسل حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں اسلحہ اور میزائل فراہم کر رہا ہے جس سے  توانائی کی اہم گزرگاہ آبنائے باب المندب کی سکیورٹی کو خطرات ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: