عمان میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز
’پہلے مرحلے میں ملک کی 20 فیصد آبادی کو ویکسین دی جائے گی‘ (فوٹو: الشبیبہ)
سلطنت عمان میں کل اتوار سے کورونا ویکسین مہم کا آغاز ہوگا۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ویکسین کے پہلے مرحلے میں معمر افراد، کورونا کے مریضوں سے براہ راست معاملہ کرنے والا طبی عملہ اور وبا کے زیادہ شکار ہونے کے افراد شامل ہوں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دوسرے مرحلے میں تمام رہائشیوں کو ویکسین مہم میں شامل کیا جائے گا‘۔
’عمان میں فائز کمپنی کے تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے جس میں 15600 انجیکشن موجود تھے‘۔
دوسری کھیپ جنوری کے پہلے پہنچے گی جس میں 28 ہزار انجیکشن شامل ہوں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں ملک کی 20 فیصد آبادی کو ویکسین دی جائے گی‘۔