سعودی عرب میں تیل اور گیس کے چار نئے ذخائر دریافت
اتوار 27 دسمبر 2020 14:06
’آرامکو کمپنی نئے دریافت شدہ ذخائر پر کام کر رہی ہے جہاں اعلی معیار کا تیل اور گیس مارکیٹ کو سپلائی جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل اور گیس کے چار نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی نے ملک کے مختلف علاقوں میں نئے ذخائر دریافت کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے ’ظہران شہر کے مغرب میں الریش کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے ، یہاں کنواں نمبر دو سے 4452 بیرل یومیہ تیل نکالا جا سکتا ہے ، علاوہ ازیں یہاں 3.2 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ نکالا جاسکتا ہے۔‘
’اس انکشاف کی بنیاد پر الریش کنواں نمبر تین کھودا گیا جہاں سے 2745 بیرل تیل جبکہ تین ملین مکتب فٹ گیس نکالا جائے گا۔‘
’اسی طرح کنواں نمبر چار سے 3654 بیرل تیل اور1.6 ملین مکعب فٹ تیل نکل سکتا ہے‘۔
’آرامکو کمپنی نے المنجز کنویں سے گیس دریافت کیا ہے جو الغوار کنویں کے قریب واقع ہے‘۔
’یہاں سے 18 ملین کعب فٹ گیس روزانہ نکل سکتا ہے، یہاں سے قریب السہبا کنویں کا انکشاف ہواہےجہاں سے 32 ملین مکعب فٹ گیس نکالا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آرامکو کمپنی نئے دریافت شدہ ذخائر پر کام کر رہی ہے جہاں اعلی معیار کا تیل اور گیس مارکیٹ کو سپلائی جائے گا‘۔