فلم کی کہانی انڈین ایجنٹوں کی ایک خفیہ آپریشن کے گرد گھومتی ہے جس کی سربراہی پرینیتی چوپڑا کرتی ہیں۔
انڈین ایکسپریس نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم کی ٹیم کے ایک قریبی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ ’اس کا پس منظر انڈیا اور پاکستان کا نہیں۔ اس فلم میں پرینیتی کا کردار خفیہ ایجنٹ کا ہے۔ اور خفیہ آپریشن کی سربراہی پرینیتی کر رہی ہے۔ یہ فلم ان کے ذاتی سفر اور انتقام کے بارے میں ہے۔‘
ذرائع کے مطابق اس فلم میں رجیت کپور، کے کے میمن، دیبینڈو بھٹاچاریہ اور ہردی سندھو ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز مارچ میں ہوگا، اس پراجیکٹ کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے بنایا ہے۔
شوٹنگ کے لیے علاقے بھی ڈھونڈے جا رہے ہیں جبکہ وبا کے دوران فلم کی شوٹنگ کے لیے اجازت نامے بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔
32 برس کی پرینیتی چوپڑا اور داس گپتا نے ’ٹین‘ اور نیٹ فلکس سیریز ’بارڈ آف بلڈ‘ کی ہدایتکاری کی ہے، فی الحال دونوں ہالی وڈ بلاک بسٹر مسٹری فلم دی گرل آن دی ٹرین کے ہندی ریمیک کے منتظر ہیں۔ یہ ہالی وڈ فلم 2016 میں بنی تھی۔
پرینیتی چوپڑا کا شمار نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔