Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے امیر قطر کو دعوت نامہ ارسال کر دیا

’شاہ سلمان کی طرف سے دعوت نامہ جی سی سی کے جنرل سکریٹری نے دوحہ پہنچایا ہے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ارسال کیا جانے والا دعوت نامہ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف نے پہنچایا ہے۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے دار الحکومت دوحہ میں ایوان امیری میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا جہاں انہیں کانفرنس کی تیاریوں اور ضروری امور سے آگاہ کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے 5 جنوری 2021 کو ریاض میں خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کرنے کے لیے ایوان شاہی سے جی سی سی کے سربراہان کے لیے خصوصی دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔
 

شیئر: