متحدہ عرب امارات میں بدھ کو کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 1723 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1607 رہی- تین افراد کووڈ 19 سے انتقال کر گئے-

متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق بدھ کو نئے مریضوں کی تعداد سامنے آنے کے بعد اب کورونا کے متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ 6 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے جبکہ شفا پانے والے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 7 ہوگئی ہے- 3 افراد کی کورونا سے موت ہونے کے بعد اب تک کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی کل تعداد 665 تک جا پہنچی ہے-
مزید پڑھیں
-
امارات میں کورونا کی نئی قسم کے چند کیسز کی تصدیقNode ID: 528386
اماراتی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار 244 افراد کے نئے کورونا ٹیسٹ کیے گیے ہیں-
واضح رہے کہ گزشتہ روز اماراتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر الحمادی نے بتایا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے چند مسافروں میں کورونا کی نئی شکل کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-