خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا مکتوب موصول ہوگیا-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد بن ناصر الصباح نے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا-
کویتی وزیر خارجہ اور عادل الجبیر نے اس موقع پر کویت اور سعودی عرب کے دو طرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا-
اس موقع پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی، وزیر مملکت برائے امور افریقہ احمد قطان، سیکریٹری سیاسی و اقتصادی امور ڈاکٹر عادل مرداد اور سیکریٹری بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے-
دریں اثنا کویتی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو امیر کویت شیخ نواف کوشاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی جانب سے ارسال کیا گیا مکتوب موصول ہوا تھا۔