Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں شیشہ سروس مشروط طور پر بحال

دس ماہ بعد شیشہ سروس بحال کی گئی ہے۔( فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں دس ماہ بعد شیشہ سروس مشروط طور پر بحال کردی گئی۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے مالکان و منتظمین سے کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے مقرر پابندیوں پرعمل درآمد جاری رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں اقتصادی ترقی کے ادارے نے ہدایت جاری کی ہے کہ شیشہ اور اس سے متعلقہ اشیا  صرف ایک بار ہی استعمال کی جائیں۔ ایک سے زیادہ بار شیشہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ 

کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی جاری رکھی جائے۔( فوٹو گلف نیوز)

دوسری پابندی یہ لگائی گئی ہے کہ شیشہ پینے والوں کے لیے ریستوران یا قہوہ خانے میں جگہ الگ تھلگ ہو۔ شیشہ والے مقامات پر پابندی سے صفائی کا اہتمام کیا جائے۔  
اقتصادی ترقی کے ادارے نے بیان میں کہا کہ قہوہ خانوں کے کارکنان صارف کو شیشہ پیش کرنے سے قبل اس کا تجربہ نہ کریں جبکہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی جاری رکھی جائے۔

شیئر: