سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو نئے کورونا وائرس کے 108 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 138 مریض شفا یاب ہوئے- کووڈ 19 کے باعث جمعرات کو 6 نئی اموات ہوئی ہیں-
وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق جمعرات کو 108 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 485 ہوگئی ہے جبکہ 138 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد شفایاب کل افراد کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 37 ہوگئی ہے-
وزارت صحت نے بتایا کہ چھ اموات کے بعد اب تک وفات پانے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 278 ہے- 328 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ کورونا کے دو ہزار 170 ایکٹیو کیسز ہیں-
جمعرات کو ریاض سے 48، مکہ مکرمہ 24، الشرقیہ 15، شمالی حدود ریجن 7، مدینہ منورہ اور تبوک میں 3، 3، جازان، نجران اور عسیر میں دو، دو جبکہ قصیم اور حائل میں ایک، ایک کورونا کا نیا مریض سامنے آیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں