Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاہ زیتون ’صحت اور جلد کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے موثر‘

سیاہ زیتون میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
سیاہ زیتون جسم کو کئی امراض سے بچاتا ہے خصوصاً امراض قلب اور شریانوں کے لیے یہ بے حد مفید ہے۔ لیکن کیا آپ اس کے علاوہ زیتون کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟
سیدتی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈائیٹ آف ٹاؤن کلینک سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت نے سیاہ زیتون کے یہ حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں۔

آنکھوں کے لیے فوائد

سیاہ زیتون میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ وٹامن کی یہ قسم آنکھوں کے لیے مفید ہوتی ہے۔ اس سے نظر درست رہتی ہے۔

بالوں اور جلد کے لیے فوائد

سیاہ زیتون میں ترش اجزاء کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے لیے مفید ہوتی ہے اور ان میں تازگی پیدا کرتی ہے۔
سیاہ زیتون کے روزانہ چند دانے کھانے سے بال چمکدار ہوتے ہیں اور جلد پر نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔

نظام انہضام کے لیے فوائد

ہاضمے کی بہتری کے لیے سیاہ زیتون بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں شامل غذائی ریشے آنتوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے، قبض، اپھارہ اور گیس کے امکانات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سیاہ زیتون میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔ وٹامن کی یہ قسم آنکھوں کے لیے مفید ہوتی ہے۔ اس سے نظر درست رہتی ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

درد کو ختم کرنے میں کردار

سیاہ زیتون میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو درد ختم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ مختلف سائنسی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ سیاہ زیتون کے دانے درد ختم کرنے میں اتنے ہی مفید ہوتے ہیں جتنی ایک درد کش گولی ہوتی ہے۔

دل کے لیے فوائد

سیاہ زیتون دل کی صحت اور خون کی رگوں کے لیے بڑا فائدہ مند ہے۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سیاہ زیتون کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیے۔ مختلف فوائد کے حصول اور وزن میں کمی کے لیے پانچ دانوں سے زیادہ مت کھائیں۔

شیئر: