Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل دھماکہ: تحفظ فراہم کرنے والے ادارے کا ترجمان دو ساتھیوں سمیت ہلاک

حالیہ مہینوں میں افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
حکام کے مطابق اتوار کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے کے ترجمان دو ساتھیوں سمیت دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترجمان ودان ضیا اس سے پہلے صحافی تھے اور انہوں نے کئی میڈیا نیٹ ورکس میں کام کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے صحافیوں کو بتایا کہ ودان اور ان کے ساتھیوں پر صبح کو مشرقی حصے میں حملہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کہ جس گاڑی میں ضیا ودان کو نشانہ بنایا گیا اس میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ودان اور ان کے ساتھی ہلاک ہوئے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
کسی بھی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ودان وزارت داخلہ کے تحفظ کے فورس کے ترجمان تھے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی اداروں کو گارڈز مہیا کرتا ہے۔
حالیہ مہینوں میں افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور خاص طور پر کابل میں ٹارگٹ کلنگ نے ایک نئے خوف کو جنم دیا ہے۔
ٹارگٹ کلنگ میں صحافیوں، سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کو نشانہ بنایا گیا۔
امن مذاکرات کے باوجود گذشتہ نومبر سے اب تک پانچ صحافی اور دیگر اہم شخصیات کو قتل کیا گیا۔

شیئر: