Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پچاس ملین ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ ہوگی

کچرے سے استفادے کے لیے قدرتی ذرائع استعمال کیے جائیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی نیشنل سینٹر فار گاربیج مینجمنٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ السباعی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آئندہ 15 برس کے دوران 82 فیصد موجودہ کچرا ناپید ہوجائے گا۔ اس کے لیے حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السباعی نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ہمارے یہاں پچاس ملین ٹن سے زیادہ کچرا نکل رہا ہے۔ جلد ہی اس کی ری سائیکلنگ ہوگی اور اس سے ازسر نو فائدہ اٹھایا جائے گا۔ مملکت میں ان دنوں کچرے سے چھٹکارے کا جو طریقہ ہے وہ ختم ہوجائے گا- آئندہ کچرے کی ری سائیکلنگ ہوگی۔  
السباعی نے بتایا کہ نیشنل سینٹر سرکلر اکانومی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ ہمارا سینٹر ہر طرح کے کچرے کی ری سائیکلنگ کا پروگرام بنا رہا ہے۔ اس سے جوہری فضلہ مستثنیٰ ہوگا۔ 
ڈاکٹرعبداللہ السباعی نے بتایا کہ ہماری تمام تر کوشش یہ ہے کہ کچرے خانوں پر انحصار کم سے کم کیا جائے اور کچرے سے استفادے کے لیے قدرتی ذرائع استعمال کیے جائیں۔ مثلا ری سائیکلنگ، کچرے سے نئی اشیا کی تیاری، توانائی کی پیداوار اور مٹی کی افزودگی بڑھانے جیسے کام لیے جائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: