Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے بحرین آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں

وزارت صحت کے مطابق مسافروں کو سرکاری ایپ پر کورونا سے پاک ہونے کا ثبوت دینا ہوگا ( فوٹو: سبق)
کنگ فہد پل کے ذریعے بحرین آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔ وہ 72 گھنٹہ پہلے کیا جانے والا پی آر سی دکھا کر ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سے بحرین آنے والے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے علاوہ دوسرے مسافروں سے پل پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔‘
’فیصلے پر عملدرآمد اتوار 17 جنوری سے ہوگا تاہم تمام مسافروں کو ’تطمن، صحتی، الحصن‘ وغیرہ جیسی سرکاری ایپ پر کورونا سے پاک ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔‘
وزارت صحت کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو ایپ نہ ہونے کی صورت میں 72 گھنٹہ پہلے پی آر سی ٹیسٹ کا کیو آر کوڈ دکھا نا ہوگا۔
وزارت نے کہا ہے کہ پل پر مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے اور سفری کارروائی کو آسان بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو چاہیے کہ بحرین میں قیام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائے رکھیں۔

شیئر: