اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلی کی زد میں آنے والے ممالک کی مدد کے لیے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 2015 میں کیے گئے پیرس معاہدے میں طے ہوا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور قحط اور سیلاب جیسی آفتوں سے نمٹنے کے لیے غریب ممالک کی استعداد بڑھائی جائے گی۔
اقوام متحدہ کی ’انوائرمنٹ پروگرام اڈاپٹیشن گیپ رپورٹ’ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مختص کی گئی 30 ارب ڈالر کی رقم ترقی پذیر ممالک کی ضروریات سے کہیں کم ہے جو 70 ارب ڈالر بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بنگلادیش میں موسمیاتی تبدیلی ،لڑکیوں کی کم عمر شادی کی وجہNode ID: 413896
-
موسمیاتی تبدیلی مارچ: ’بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں‘Node ID: 434396
-
موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستانی فصلوں کو اربوں کا نقصانNode ID: 436221