Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 20 ہزار خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ  سات ہزار خلاف ورزیاں ریاض میں ہوئیں ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران  مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 20 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ  نے بیان یمں کہا کہ سب سے زیادہ  سات ہزار خلاف ورزیاں ریاض میں ہوئیں ہیں۔ مکہ مکرمہ میں 3 ہزاراور القطیف دو ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ مشرقی ریجن میں دو ہزار 132 خلاف ورزیاں ہوئیں- اس کا نمبر چوتھا رہا۔
مدینہ منورہ  ایک ہزار898، الجوف میں ایک ہزار135، باحہ میں897، حائل میں427، عسیر میں 366 اور حدود شمالیہ  میں 272  خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
جازان  میں 123 جبکہ نجران  میں سب سے کم خلاف ورزیاں ہوئیں ان کی تعداد 84 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

شیئر: