Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنی سے دس لاکھ ریال چوری، دو غیر ملکی گرفتار

گرفتار شدگان کا تعلق سری لنکا سے ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے جدہ کی ایک کمپنی سے دس لاکھ  ریال چرانے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ دونوں اس کمپنی کے ملازم ہیں جس میں چوری کی واردات کی گئی۔  
پولیس نے بتایا کہ چوروں نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرتے ہوئے  کہا کہ انہوں نے مسروقہ رقم ایک کارٹن میں انتہائی مہارت سے چھپا دی تھی۔  
 پولیس نے بتایا کہ مسروقہ رقم  مل گئی ہے۔ دونوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے حراست میں لے لیا گیا جبکہ پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: