Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اقوام متحدہ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایران کو ووٹنگ کا حق نہیں ہونا چاہیے‘

واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں ایران سب سے اوپر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ افریقہ کے نو ممالک اور ایران نے اقوام متحدہ کے آپریٹنگ بجٹ کے واجبات ادا نہیں کی ہیں اور اس پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں ووٹنگ کا حق نہیں ہونا چاہیے۔   
جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کو لکھے گئے ایک حط میں انتونیو گوتریس نے کم از کم رقم کا ذکر کیا ہے جس کی ادائیگی پر مذکورہ ممالک ووٹنگ کا حق جاری رکھ سکتے ہے۔
 
واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں ایران سب سے اوپر ہے جس کے ذمے ایک کروڑ 62 لاکھ 51 ہزار 298 ڈالر واجب الادا ہیں۔
صومالہ کے ذمے 14 لاکھ 43 ہزار 640 ڈالر، کوموروس کے ذمے آٹھ لاکھ 71 ہزار 632، ساؤٹومے و پرنسپے کے ذمے 8 لاکھ 29 ہزار 888، لیبیا کے ذمے 7 لاکھ پانچ ہزار 391، کانگو کے ذمے 90 ہزار 844، زمبابوے کے ذمے 81 ہزار 770، جنوبی سوڈان کے ذمے 22 ہزار 804 اور نائجر کے ذمے چھ ہزار 733 ڈالر واجب الادا ہیں۔
 
اقوام متحدہ کا چارٹر 193 ممبران پر مشتمل جنرل اسمبلی کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ان حالات کا تعین کریں جن کی وجہ سے مذکورہ ملک ادائیگی نہ کرسکا اور وہ حالات ممبر ملک کے قابو سے باہر تھے۔ ایسی صورت میں مذکورہ ملک ادائیگی کے بغیر بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکتا ہے۔
 

شیئر: