Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطیٰ کے اوپر پروازیں

اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ دو بی 52 طیاروں نے اسرائیل کے اوپر بھی پروازیں کیں۔ (فوٹو: امریکی ایئرفورس)
امریکہ کی ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد اتوار کو امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے مشرق وسطیٰ کے اوپر پروازیں کیں۔
’پریزنس پٹرول‘ مشن ایرانی بلیسٹک میزائلوں کی بحر ہند میں امریکی ایئرکرافٹ کیریئر سے 100 میل دور گرنے کے ایک دن بعد ہوا۔
یہ حالیہ مہینوں مین ایران اور امریکہ کی کشیدگی کے بعد پانچویں مرتبہ ہے کہ امریکی ایئرفورس نے مشرق وسطیٰ میں اس طرح کی پٹرلنگ کی۔
 
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کو کہ خطے میں امریکی فوجی آپریشنز کو دیکھتا ہے کا کہنا ہے ایئرفورس کے علمے نے کامیابی سے ہفتے کو مشن مکمل کیا۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ دو بی 52 طیاروں نے اسرائیل کے اوپر بھی پروازیں کیں۔
سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی کا کہنا تھا کہ یہ مشن امریکہ کی جانب سے خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔
 

شیئر: