Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بچوں کے موبائل کی روشنی میں آپریشن

 آپریشن کے دوران بجلی چلے جانے پر نئی نظیر قائم کی ہے(فوٹو عاجل)
یمن میں سعودی ڈاکٹروں نے یمن میں پیشہ ورانہ انسانیت کی خدمت کی نئی نظیرقائم کی ہے۔
 آپریشن کے دوران بجلی بند ہو جانے پر یمنی بچوں کے آپریشن موبائل کی روشنی میں کیے گئے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ڈاکٹروں نے آٹھ سے پندرہ جنوری تک یمن کے المکلا صوبے میں ابن سینا ہسپتال میں بچوں کے آپریشن کیے۔
ڈاکٹر شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سائبان تلے رضاکارانہ طور پر بچوں کے آپریشن کے لیے گئے ہوئے تھے۔ آپریشن کے دوران بجلی چلی گئی۔ سعودی ڈاکٹروں نے موبائل کی روشنی میں آپریشن مکمل کیے۔
شاہ سلمان مرکز کے ماتحت رضاکارانہ ادارے کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوھاب الجباب نے بتایا کہ وہ کنگ فہد میڈیکل سٹی ریاض میں بچوں کے ہسپتال میں سرجری کے شعبے کے سربراہ ہیں اور وہ رضاکارانہ مہم پر یمن گئے تھے- پوری میڈیکل ٹیم نے آپریشن کی تکمیل کو چیلنج کے طور پر لیا تھا- 
انہوں نے بتایا کہ چیلنج کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ ایک ہی وقت میں ابن سینا ہسپتال کے تین آپریشن رومز میں تین آپریشن چل رہے تھے اور تینوں بچوں کے تھے۔
میڈیکل ٹیم میں شامل تمام ڈاکٹروں نے اپنے تجربے اور ہنر کو کام میں لاتے ہوئے آپریشن مکمل کیے۔  بجلی چلے جانے سے کئی چیلنج بھی سامنے آئے۔
مصنوعی تنفس کا آلہ بھی بجلی چلے جانے کے بعد معطل ہو گیا تھا۔ اسی طرح بلیڈنگ روکنے والی مشین بند ہو گئی اور پھیپھڑوں سے پانی نکالنے والی مشین نے بھی کام چھوڑ دیا تھا۔

شیئر: