Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں روس کی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی اجازت

سپوتنک فائیو کو امارات میں ہنگامی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔(فوٹو العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے بتایا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے جمعرات کو یہ واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین سپوتنک فائیو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

سپوتنک فائیو کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل شروع کر دیئے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین سپوتنک فائیو ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے منظور شدہ تیسری ویکسین ہے۔
اس سے قبل سینوفرم اور فائزر  کی بائیو ٹیک ویکسین کی اجازت دی گئی ہے۔
اس ویکسین کی منظوری کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے امارات کی کوششوں کا حصہ ہے۔

روسی ویکسین کی منظوری کورونا پھیلاو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔(فوٹوگلف نیوز)

متحدہ عرب امارات نے روس کی وزارت صحت کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکروبیالوجی کی جانب سے منظور کردہ سپوتنک فائیو کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل شروع کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں  یومیہ بنیادوں پر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ گذشتہ روز بدھ کو امارات میں 3 ہزار506 افراد کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
 

شیئر: