Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز پہلی مرتبہ ساڑھے تین ہزار سے زیادہ

مزید تین ہزار 746 مریض مکمل صحتیاب ہوگئے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں بدھ کو پہلی مرتبہ کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 506 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ نئے مریض مختلف قومیتوں سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور ان کا ضروری علاج کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کردو لاکھ 63 ہزار 729 ہوگئی ہے۔
 امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 62 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے۔
 وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چھ افراد چل بسے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 762 ہوگئی ہے۔
 کورونا کے متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 746 مکمل صحت یاب ہو گئے۔ مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 35 ہزار421 ہوگئی ہے۔
بیان میں وزارت نےعوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔

چوبیس گھنٹے میں مزید 95 ہزار 783  افراد کو  کورونا ویکسین لگائی گئی ہے ( فوٹو: وام)

 دریں اثنا وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  مزید 95 ہزار 783  شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو  کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک 20 لاکھ 65 ہزار367 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: