Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کی پارکنگ استعمال کرنے پر 3 ہزار افراد کے چالان

مخصوص افراد کی پارکنگ کے لیے خصوصی اسٹیکرجاری کیے جاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مخصوص افراد کےلیے مقرر کی جانے والی پارکنگ کی خلاف ورزی پرمملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 54 افراد کے چالان کیے گئے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق مملکت کے تمام شہروں میں اہم مقامات پر مخصوص افراد کےلیے کارپارکنگ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے جہاں دیگرافراد کا اپنی گاڑی پارک کرنا خلاف ورزی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔
مخصوص پارکنگ کی خلاف ورزی پر مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 54 گاڑیوں کے مالکان کے چالان کیے گئے ہیں۔ پارکنگ قانون کا مقصد مخصوص افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اہم مقامات پر معذورافراد کےلیے پارکنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

یاد رہے سعودی عرب میں گزشتہ 3 برس سے مخصوص افراد کےلیے پارکنگ کے قوانین پر سختی سےعمل درآمد کیا جارہا ہے۔
مملکت میں تمام اہم مقامات ، مارکیٹوں اور عوامی مقامات کے علاوہ سرکاری اداروں کے باہر پارکنگ لاٹس میں مخصوص افراد کے گاڑی کھڑی کرنے کےلیے جگہ مقرر کی جاتی ہے ۔ پارکنگ کے مقام پر مخصوص افراد کے لیے مختص پارکنگ کا بورڈ بھی لگایا جاتا ہے تاکہ دیگر لوگ وہاں اپنی گاڑی پارک نہ کریں۔
مخصوص پارکنگ کےمقام پر گاڑی پارک کرنےوالوں کا فوری چالان کیاجاتاہے۔ ادارہ ٹریفک پولیس کیجانب سے  معذور یا مخصوص افراد کی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسٹیکرز جاری کیے جاتے ہیں جو وہ اپنی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چسپاں کرتے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گاڑی کی معذور شخص کی ہے۔
 

شیئر: