Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں گزشتہ برس 13 ہزار سے زیادہ ٹریفک حادثات

 ہلال الاحمرکی ٹیموں نے حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
 سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں گزشتہ برس 2020 کے دوران 13 ہزار سے زائد مختلف نوعیت کے ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
 ہلال الاحمرکی ٹیموں نے حادثات میں فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہلال الاحمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ برس ہلال الاحمر کے کنٹرول روم میں ایک لاکھ 7 ہزار 314 امدادی کالز موصول ہوئی جن میں مریضوں کی منتقلی اور ابتدائی طبی امداد طلب کی گئی تھی‘۔ 

ہلال الاحمر کے کنٹرول روم میں ایک لاکھ سے زیادہ امدادی کالز موصول ہوئی ہیں( فوٹو سبق)

ترجمان ہلال الاحمر کا مزید کہنا تھا کہ ’سب سے کم زہر خورانی کے کیسز رہے جن کی تعداد تین تھی جبکہ عام مریضوں کے حوالے سے موصول ہونے والی کالز کی تعداد 40 ہزار 343 رہیعلاوہ ازیں مختلف نوعیت کے ٹریفک حادثات کی تعداد 13 ہزار 978 تھی‘۔ 
’گزشتہ برس 2020 کے دوران سب سے زیادہ کیسز وبائی امراض کے حوالے سے رہے جس کا سبب کورونا وائرس تھا اس حوالے سے 11 ہزار 532 مریضوں کو ہلال الاحمر نے امداد فراہم کی‘۔ 
واضح رہے ہلال الاحمر کی جانب سے مرکزی کنٹرول نمبر 997 جاری کیا گیا ہے جب کہ ’اسعفنی‘ ایپ پر بھی نو زبانوں میں امدادی سہولت فراہم کی گئی ہے خاص کر ہنگامی حالت میں فوری امداد حاصل کرنے کےلیے ایپ کی سہولت مفید ثابت ہوتی ہے۔ 

شیئر: