مختلف علاقوں میں موسم قدرے سرد، بیشتر شہروں میں بادل چھائے رہنے کا امکان
مختلف علاقوں میں موسم قدرے سرد، بیشتر شہروں میں بادل چھائے رہنے کا امکان
ہفتہ 23 جنوری 2021 23:58
آئندہ چند روز میں سردی کے زور میں کمی ہونے کا امکان ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم قدرے سرد رہنے اور بیشتر شہروں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا کہ جدہ ، جازان اور قنفذہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ طریف اور القریات میں پارہ منفی ہو گا۔
ساحلی علاقوں میں کہیں تیز ہوائیں بھی چلیں گی تاہم آئندہ چند روز میں سردی کے زور میں کمی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد موسم بتدریج بہتر ہوگا۔
واضح رہے ان دنوں مملکت کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر آئی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تبوک اور سرحدی علاقوں میں پارہ صفر سے بھی کم ہوگیا۔ بعض علاقوں میں پانی جم جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔