پاکستان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز سامنے آئی ہے۔ جس پر اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل پی ڈی ایم کے مستقبل کے لیے خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی چار فروری کو بلا لیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی سے وضاحت بھی مانگ لی ہے۔
ایسی صورت حال میں مختلف الخیال جماعتوں کے اس اتحاد کے مستقبل کے بارے میں چہ مگوئیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کیا مسلم لیگ ن خواتین کی جماعت بنتی جا رہی ہے؟Node ID: 533561
-
کب تماشا ختم ہو گاNode ID: 535266