نجی ہیلتھ سینٹرز میں کورونا ٹیسٹ کی فیسیں کیا ہیں؟
نجی ہیلتھ سینٹرز میں کورونا ٹیسٹ کی فیسیں کیا ہیں؟
پیر 25 جنوری 2021 18:10
انجمن تحفظ صارفین نے کورونا ٹیسٹ فیسوں کا چارٹ جاری کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
انجمن تحفظ صارفین نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں نجی صحت اداروں کے یہاں مقرر کورونا ٹیسٹ فیسوں کا چارٹ جاری کیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب کے نجی صحت ادارے کورونا ٹیسٹ کی فیس 250 ریال سے لے کر 1200 ریال تک مقرر کیے ہوئے ہیں۔
مختلف شہروں، ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کے معیار اور نوعیت کے حوالے سے فیس میں فرق رکھا گیا ہے۔
اس بات میں بھی فرق کیا جارہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ ہسپتال میں کرایا جارہا ہے یا گھر پر اس کے لے ٹیم کو طلب کیا جارہا ہے۔ فوری کرایا جارہا ہے یا معمول کے مطابق ٹیسٹ رپورٹ لی جارہی ہے۔
انجمن تحفظ صارفین کے سیکریٹری جنرل صالح الیوسف نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی فیسوں کا جو چارٹ پیش کیا گیا ہے اس سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں۔