سعودی عرب کے شہروں میں سردی کی لہر میں کمی کا آغاز
’آج منگل کو گزشتہ منگل سے تقابل کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ درجہ حرارت میں 6 درجوں کا اضافہ ہے‘ (فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ سے ریاض سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر میں کمی شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو گزشتہ منگل سے تقابل کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ درجہ حرارت میں 6 درجوں کا اضافہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موسم میں تبدیلی محسوس شروع ہوگی، دن میں کچھ گرمی اور رات کو موسم سرد مائل ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں موسم میں ٹھہراؤ ہوگا‘۔
’ملک کے جنوب اور جنوبی مغربی شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ عسیر ریجن کی بعض کمشنریوں میں شام 6 بجے تک تیز ہوا کا امکان ہے‘۔