سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراق کے صدر برھم صالح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اورعراق کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی عراقی کوآرڈ ینیشن کونسل کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔