امریکی پابندیاں ختم ہونے تک ایران ایٹمی اقدامات واپس نہیں لے گا: جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے استنبول میں ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جمعے کو کہا ہے کہ امریکہ جب تک پابندیاں نہیں اٹھائے گا، ایران تب تک جوہری پروگرام کے سلسلے میں اقدامات واپس نہیں لے گا۔
استنبول میں ترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی مطالبہ ’عملی نہیں ہے اور یہ نہیں ہوگا۔‘
امریکہ کی نئی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں شامل ہونے سے پہلے تہران عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرے اور جوہری سرگرمیوں کو روک دے۔
سابق ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوبامہ کے دور میں ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے 2018 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی شروع کی۔
رواں مہینے کے آغاز میں ایران اپنے زیر زمین جوہری پلانٹ میں یورینیئم کی افزودگی 20 فیصد تک بڑھانا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
معاہدہ کرنے سے پہلے ایران نے یورنیئم کی افزودگی اس سطح تک بڑھا دی تھی۔
تاہم ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکی پابندیاں ختم کر دی گیئں تو وہ ان خلاف ورزیوں سے جلد پیچھے ہٹ سکتا ہے۔