Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں ریال کا سامان چرا کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان سامان چرا کرانہیں سکریب کے طور پرفروخت کرتے تھے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے پولیس ترجمان  کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے 3 رکنی بنگلہ دیشی گروہ کوچوری کے الزام میں حراست میں لیا ہے جو الیکٹریکل کیبلز اور مختلف اشیا کی چوری میں ملوث تھے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل ترجمان میجر خالد الکریدیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔ 
ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ مختلف تعمیراتی پروجیکٹس سے بجلی کے کیبلز، ٹرانسفارمر اور دیگر سامان چرا کرانہیں سکریب کے طور پرفروخت کیا کرتے تھے۔ 
گروہ سے ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اب تک وہ 34 لاکھ 66 ہزار 843 ریال کا سامان چرا چکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ تینوں ملزمان غیر قانونی طور پرمملکت میں مقیم تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔ 
 

شیئر: