عمان نے کورونا کی وجہ سے زمینی سرحدوں کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق عمان کی زمینی سرحدیں آمدو رفت کے لیے اب 8 فروری تک بند رہیں گی۔
ٹی وی چینل کے مطابق سرحدوں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس ایمرجنسی کمیٹی نے کیا۔
عمان نے سرحدیں 19 جنوری کو کورونا کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے خدشے پر ایک ہفتے کے لیے بند کیں تھی۔
گزشتہ ہفتے سرحدوں کی بندش میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی جسے اب مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔