پرینکا چوپڑا نے ہیئرلائن برانڈ لبنانی ڈیزائنر کے کپڑے پہن کرلانچ کیا
پرینکا چوپڑا نے ہیئرلائن برانڈ لبنانی ڈیزائنر کے کپڑے پہن کرلانچ کیا
پیر 1 فروری 2021 2:51
پرینکا چوپڑا سفید رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے نظرآ رہی ہیں(فوٹو عرب نیوز)
کیا بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کچھ بھی کر سکتی ہیں؟ مس ورلڈ کا ٹائیٹل جیتنے سے لے کر اداکاری اور گلوکاری تک بالی وڈ سٹار اپنے بڑھتے ہوئے سی وی میں کیریئر کے نئے اہداف کا اضافہ کرتی رہتی ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے اب ہیئر کیئرلائنبرانڈ شروع کیا ہے۔ انوملی نامی یہ برانڈ ویگن، ماحول دوست اور مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔
پرینکا چوپڑا نے امریکی لبنانی لیبل مونوٹ پہن کراس خبر اعلان کیا ہے۔
38 سالہ بالی وڈ سٹار نے باضابطہ طور پر اس برانڈ کے آغاز کا اعلان کرنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا’یہ انوملی ہے۔ اپنے بنائے ہوئے برانڈ کو متعارف کروانے کا یہ کتنا منفرد لمحہ ہے۔ گذشتہ 18 مہینوں سے میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ’میسا‘ میں اس دن کے لیے کام کیا جب ہم اپنی محبت دنیا کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں اور مجھے یقین نہیں آتا کہ آخر کار وہ وقت آ گیا ہے۔‘
اس پرجوش اعلان کے بعد کمپین کی تصاویر بھی آئیں جس میں پرینکا چوپڑا کو مونوٹ کے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ویمن ویئر برانڈ کی بنیاد لبنانی ڈیزائنر ایلی میزراحی نے رکھی تھی۔
میزراحی نے 2019 میں پیرس میں اپنے تیار کردہ لیبل مونوٹ کے ذریعے اپنے کام کا آغاز کیا تھا اور ماڈل کیٹ ماس نے سعودی عرب کےعلاقے العلا میں ماڈلنگ کر کے اس برانڈ کی پہلی اشتہاری مہم چلائی تھی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ڈیزائنر نے بہار کے موسم کے لیے ڈیجیٹل لک بک کے مطابق اپنے سپر سٹار کلائنٹس کے لیے تخلیقات پر توجہ دینا شروع کر دی۔
یہ لیبل جو شام کے سلینکی گاؤن کی لائن اپ کے لیے جانا جاتا ہے حال ہی میں برطانوی ہٹ میکر دعا لیپا کے پہننے کے بعد شہ سرخیوں میں آ گیا۔
دراصل اس برانڈ کے گاہکوں میں دوسروں کےعلاوہ اداکارہ زندایا اور ماڈل سنڈی برونا شامل ہیں۔
اپنے نئے برانڈ کی مہم کی تصاویر میں پرینکا چوپڑا گیلے بالوں اور سفید گاؤن پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں جو پانی میں بھیگا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔