کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 339 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں، سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید ایک لاکھ 27 ہزار 572 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید نو مریض چل بسے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 859 ہوگئی ہے‘۔
’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید چار ہزار 452 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 81 ہزار 410 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ں سے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید ایک لاکھ 6 ہزار 615 افراد کو کورونا کی خوراک دی گئی ہے۔ اب تک 34 لاکھ 40 ہزار777 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔