Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضدی داغ کی وجہ سے جینز کو بے کار ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

بعض ضدی داغوں کی وجہ سے اکثر جینز بے کار بھی ہو جاتی ہے (فوتو: فری پک)
جینز پر بعض اوقات گہرے داغ لگ جاتے ہیں جنہیں دھونا آسان نہیں ہوتا۔ ایسے ضدی داغوں کی وجہ سے اکثر جینز بے کار بھی ہو جاتی ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے معلوماتی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔
ذیل میں کچھ ایسے طریقے بتائے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ جینز پر لگنے والے داغ دھو کر اسے بے کار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
1۔ ٹھنڈے پانی یا  الکحل (سپریٹو) سے وہ جگہ اچھی طرح دھوئیں جہاں داغ لگا ہو۔
2۔ ایک لیٹر پانی میں آدھا چمچ ڈش واشنگ مائع اور ایک چمچ گھریلو امونیا کا ملا لیں اور جینز کو 15 منٹ کے لیے اس میں بھگو دیں۔
3۔ اس کے بعد داغ کو اچھی طرح رگڑیں اور دوبارہ پچھلے محلول میں آدھے گھنٹے کے لیے ڈال دیں۔
4۔ جینز کو ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ اس میں آکسیجن بلیچ شامل کریں اور آٹھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
یاد رکھیں اس میں کچھ احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے خصوصاً سخت کیمیکل استعمال کرتے وقت بلیچنگ پاؤڈر اور امونیا کو مکس نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح انہیں کسی ایک برتن میں بھی بار بار استعمال نہ کریں۔

جینز کے داغ دھوتے وقت کچھ احتیاطوں کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے (فوٹو: فری پک)

یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ امونیا کو کلورین بلیچ سے مکس کرنے کی صورت میں زہریلے دھوئیں پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ بات بھی کبھی نظرانداز مت کریں کہ جب جینز سے داغ دھلنے لگیں تو اسے عام طریقہ کار کے مطابق واشنگ مشین میں دھوئیں اور کھلی ہوا میں خشک کریں۔ڈرائر  استعمال کرنے سے گریز کریں۔

کچھ اور اہم تجاویز

داغ دھونے میں جتنی جلدی کریں گے اسی قدر اسے دھونا آسان ہوگا۔ جب آپ کو جینز پر مائع داغ نظر آئے اسے نچلی طرف کر دیں اور غسل خانے میں لے جا کر  ٹھنڈے پانی کے نل کے نیچے رکھ دیں یا پھر اسے مزید پھیلنے یا گہرا ہونے سے بچانے کے لیے داغ کی جگہ پر الکحل ڈال دیں۔
اسی طرح داغ کو دھونے کے لیے مندرجہ بالا طریقوں کو کئی بار آزمایا جا سکتا ہے تاکہ داغ اچھی طرح صاف ہو جائے۔

شیئر: