Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران نطنز کے جوہری پلانٹ میں مزید یورینیئم افزدوہ کر رہا ہے‘

رواں مہینے ایران نے فُردو میں زیر زمین جوہری تنصیب پر یورینیئم کی افزودگی 20 فیصد تک بڑھانے اعلان کیا تھا (فوٹو: روئٹرز)
ایران نے نطنز کے زیر زمین جوہری پلانٹ میں عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیئم کی افزودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ ’ایران نطنز میں مزید جدید یورینیئم کی افزدوگی کر رہا ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آئی اے ای اے نے اس بارے میں ممبر ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔
ایران پہلے ہی نطنز میں 174 آئی آر ٹو ایم مشینوں کے کلسٹر سے یورینیئم کی افزودگی بڑھا رہا تھا۔
ایران نے جوہری توانائی کے ادارے کو دسمبر میں آگاہ کیا تھا کہ ’اس نے مزید تین آئی آر ٹو ایم وہاں نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔‘
رواں ماہ کے شروع میں ایران نے فُردو میں واقع زیر زمین جوہری تنصیب پر یورینیئم کی افزودگی 20 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کا دوبارہ سے آغاز کر دیا تھا۔

شیئر: