مسئلہ فلسطین پر بحث کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آئندہ پیر کو مصر میں ہوگا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفایز نے کہا کہ مصر اور اردن کی درخواست پر عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اور چار جون 1967 کی سرحدوں میں خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ، اردن کی قومی پالیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مسئلہ فلسطین کے ساتھ جو کچھ ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر اردن پر پڑتا ہے۔