Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار چوری میں ملوث ایک اور گروہ پکڑا گیا

ریاض پولیس کے مطابق گروہ سات سعودی شہریوں پر مشتمل ہے۔( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کار چوری میں ملوث ایک اور گروہ گرفتار کیا ہے۔
گاڑیاں چوری کرکے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں واقع ایک احاطے میں لے جاتا تھا اور وہاں گاڑی کو پرزوں میں تبدیل کرکے انہیں فروخت کیا جا رہا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ سات سعودی شہریوں پر مشتمل ہے۔
ان کے ہمراہ ایک سوڈانی بھی شریک تھا۔ وہ غیرقانونی طریقے سے سرحد پار کرکے مملکت پہنچا تھا۔ ملزمان عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چھ گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے بعد مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔ 

شیئر: