Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہر تیسرے منٹ میں ایس او پیز کی ایک خلاف ورزی پکڑی جاتی ہے‘

’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض شہر میں 61 دکانیں بند کردی گئی ہیں‘ (فوٹو : سبق)
ریاض میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیمیں ہر تیسرے منٹ میں ایس او پیز کی ایک خلاف ورزی پکڑتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض شہر میں 61 دکانیں بند کردی گئی ہیں‘۔
’بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں 24 گھنٹے دورے کر رہی ہیں، ہر تیسرے منٹ میں ایک دکان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پکڑتے ہیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’ہماری تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ روز 2868 تفتیشی دورے کیے ہیں‘۔
’اس دوران 379 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں، بعض دکانوں کو معمولی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’جہاں کہیں بھی سنگین خلاف ورزی پکڑی جاتی ہے تو بلا تاخیر دکان کو سر بمہر کر دیا جاتا ہے‘۔
’تمام دکانوں میں ایس او پیز  اور مقرر شدہ ضابطوں کی پابندی ضروری ہے، خلا ف ورزی پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی‘۔
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ  جہاں کہیں کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کریں۔

شیئر: