پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے جاری ہونے والے صدارتی آرڈینینس پر جمعیت علمائے اسلام ف کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کر لیا ہے۔
دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ’ہم نے اپنے ملک میں اچھے سیاست دان بھی دیکھے ہیں۔ ہمیں سب سیاست دانوں کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے۔ اکبر بگٹی اور غوث بخش بزنجو اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے والے سیاستدان تھے۔‘
اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’عدالت پیسے لے کر ووٹ بیچنے والوں کا راستہ بند کر دے۔‘
مزید پڑھیں
-
سینیٹ انتخابات: حکومت کیا چاہتی ہے اور اپوزیشن کی مخالفت کیوں؟Node ID: 525856
-
سینیٹ انتخابات اوپن بیلیٹ سے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاریNode ID: 538861
-
سینیٹ انتخابات: حکومت اور اپوزیشن کے پاس کون سی آپشنز باقی ہیں؟Node ID: 539046