Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں مطلع غبار آلود، جازان اور عسیر میں بارش

مدینہ  اور مکہ ریجنوں میں موسم بڑی حد تک مستحکم ہوگا(فوٹو عاجل)
مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت ریاض اور مشرقی ریجن کا مطلع آج غبار آلود رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان اور عسیر کے بالائی علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر سمیت بدر، وادی الفرع اور ینبع کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کی متعدد کمشنریوں میں آج دھول رہے گی‘۔
’گرد وغبار کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی ، یہ کیفیت شام 5 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ  کو مملکت میں موسمی حالات کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے  مطابق قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں موسم بڑی حد تک مستحکم ہوگا البتہ تیز ہواؤں کا سلسلہ دونوں علاقوں سے ریاض اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 

سب سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ جدہ میں رہے گا(فوٹو عاجل)

موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو جازان اور عسیر کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کا امکان ہے کہ رات کے وقت اور صبح سویرے حائل اور قصیم ریجن پر دھند چھائی رہے۔ دھند کا سلسلہ ریاض ریجن کے مشرقی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ  جدہ میں رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ باحہ میں ہوگا۔ 

شیئر: