سعودی عرب میں ریاض پولیس نے لوٹ مار، چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث ایک سعودی شہری اور دس غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سعوی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پوکیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ مختلف وارداتوں کی رپورٹیں ملنے پر سپیشل فورس کو گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ تعاقب کے بعد گیارہ رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
تقریب کی وڈیو وائرل ہونے پر اٹھارہ سعودی گرفتارNode ID: 480266
-
اے ٹی ایم سے رقم چرانے کی کوشش، تین غیر ملکی گرفتارNode ID: 539751
ترجمان کا کہنا تھا کہ گروہ یمن، ایتھوپیا اور پاکستان کے اقامہ قانون مخالف تارکین اور ایک سعودی شہری پر مشتمل ہے اور یہ عمر کے دوسرے اور پانچویں عشرے میں ہیں۔
انہو نے کہا چوری، جیب تراشی اور لوٹ مار میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عدالتی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔