سعودی وزیر خارجہ کی یونانی وزیراعظم سے ملاقات
جمعرات 11 فروری 2021 23:50
مملکت اور یونان کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا- (فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایتھنز میں یونان کے وزیراعظم سے ملاقات کی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان نے یونانی وزیراعظم کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کے پیغام پہنچائے-
یونانی وزیراعظم نے بھی سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا-
انہوں نے مملکت اور یونان کے دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا- دونوں دوست ملکوں کی امنگوں کی تکمیل پر بات چیت ہوئی- علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا-
یونان میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر سعد العمار اور دفترخارجہ میں یورپی ممالک کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم بھی اس موقع پر موجود تھے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں